25 اکتوبر 2018 - 13:15
پاکستان کا یمن میں فوج نہ بجھوانے کا اعلان

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی یمن میں نہیں بھجوائی جائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی یمن میں نہیں بھجوائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے حوالے سے ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نا ہی پاک فوج یمن جائے گی۔ چند روز قبل پاک ایران سرحد سے ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سرحد پر ایرانی بارڈر گارڈز کے اغوا کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان کی دو ملکوں کی سرحدوں پر پہلے ہی تناؤ ہے، ایسی صورت حال میں ہم تیسرے ملک کی سرحد پر صورت حال خراب نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب سے ہمارے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایران پر عائد پابندیوں کی وجہ سے مسائل ہیں۔

.......

/169